عمان کے وزیر خارجہ کا دورۂ تہران، وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان سے ملاقات
Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
عمان کے وزیر خارجہ تہران پہنچے ہیں جہاں وزارت خارجہ میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
سحرنیوز/ایران: عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سرکاری دورہ پر تہران پہنچے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دفتر وزارت خارجہ میں ان کا باضابطہ استقبال کیا۔
عمانی وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر مختلف اعلی ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال کریں گے.