Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں نے سفید چادر اوڑھ لی

تہران اور البرز سمیت ایران کے مختلف صوبوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ ایران: موسم کی پہلی برفباری کے نتیجے میں، صوبہ البرز کے مختلف شہر مکمل سفید پوش ہوگئے ہیں۔
 اتوار کی صبح سے جاری برفباری پر عام لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
 برفباری نے کرج کے فردیس سٹی کے تندرستی پارک کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تہران اور البرز سمیت مختلف صوبوں میں برفباری کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔
 برف باری کی شدت کے پیش نظر تہران اور البرز صوبوں کے بعض اسکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیگس