May ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے ایران کے شہید صدر اور شہید وزیر خارجہ کو خراج عقیدت پیش کیا

نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر میں ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان کی یاد میں رجسٹر پر احساسات قلم بند کئے جانے اور ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کا عمل جمعے کے روز تک جاری رہے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر میں ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی یاد میں ایک رجسٹر رکھے جانے کے ساتھ ہی اب تک دنیا کے پچاس ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے اس یادگار رجسٹر میں ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات درج کر کے ان شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس اقدام کا نہ صرف نیویارک میں اقوام متحدہ میں سفارتکاروں بلکہ دنیا کی اہم شخصیات اور نمائندوں ، یونیورسٹی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی جانب سے بھی خیرمقدم کیا گیا ۔ اب تک دنیا کے پچاس ممالک کے سفرا اور نمائندے اس رجسٹر میں ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ دستخط کر چکے ہیں۔

صربیہ کے وزیر خارجہ مارکو جورویچ بھی جو حال ہی میں اس مقام پر پہنچے ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے مذاکرات بھی کر چکے ہیں، ذاتی طور پر ایران کے نمائندہ دفتر میں حاضر ہوئے اور ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھوں نے دستخط کئے۔

اقوام متحدہ میں بحرین کے سفیر جمال فارس الروائی نے بھی ذاتی طور پر ایران کے نمائندہ دفتر پہنچ کر اس رجسٹر پر اپنے احساسات تحریر کرتے ہوئے ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایران کے نمائندے کو تعزیت پیش کی۔

روس، چین، ہندوستان، پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، کویت، عمان، قطر، بحرین، شام، عراق، مصر، اردن، صربیہ، جمہوریہ آذربائیجان، تاجیکستان، ازبکستان، قرقیزستان، تیونس، شمالی کوریا، جاپان، بولیویا، ویتنام، سوڈان، تھائی لینڈ، سیشل، یوگینڈا، بلجیم، ویٹیکن، آئرلینڈ، یونان، روانڈا، نائیجر، لیتھوانیہ، بیلاروس، یونان، بوسنیہ و ہرزگوینہ، ونیزوئلا، جمہوریہ کانگو، برونئی، دارالسلام اور ٹوگو کے سفیروں اور نمائندوں نے بھی ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایران کے نمائندے کو تعزیت پیش کی اور اسی طرح فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے بھی ان پچاس سفیروں اور نمائندوں میں شامل ہیں جنھوں نے ذاتی طور پر ایران کے نمائندہ دفتر پہنچ کر اس رجسٹر پر اپنے خیالات تحریر کرتے ہوئے ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مختلف دیگر ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں کی جانب سے بھی ایران کے نمائندہ دفتر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے جو اس یادگار رجسٹر پر اپنے اپنے احساسات قلم بند کرتے ہوئے ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ان ملکوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے بعض اعلی عہدیداروں، ناوابستہ تحریک کے سربراہ، گروپ ستتر کے سربراہ اور مختلف دیگر اداروں اور تنظیموں کے سربراہوں اور نمائندوں نے بھی اس یادگار رجسٹر پر اپنے اپنے احساسات قلم بند کرتے ہوئے ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر میں ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی یاد میں اس رجسٹر پر احساسات قلم بند کئے جانے اور ایران کے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کا یہ عمل جمعے کے روز تک جاری رہے گا۔

ٹیگس