Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • صہیونی حکومت  کے ترجمان: غزہ میں جنگ بندی جیسی کوئی چیز نہیں!

صہیونی حکومت کی کابینہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جنگ بندی جیسی چیز نہیں ہے اور صرف حملے اور بمباری عارضی طور پر رک گئ ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صہیونی حکومت کے ترجمان نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کوئی جنگ بندی جیسی چیز نہیں ہے اور صرف حملوں اور بمباری میں عارضی طور پر رکاوٹ پیدا کی گئی ہے ۔

امریکی صدر اور صہیونی وزیر اعظم کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر اختلافات  کے سلسلے میں بعض خبروں  پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔

ان کے بقول، فوج ممکنہ طور پر غزہ میں اپنے دفاعی مقاصد کے لئے اپنا آرپیشن جاری رکھے گی۔

اس صہیونی عہدہ دار نے اعلان کیا کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم قاہرہ جا رہی ہے تاکہ وہ  قیدیوں کی رہائی کے لئے   مذاکرات میں حصہ لے سکے۔

غزہ کے علاقوں سے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ فوجیوں کے غزہ سے انخلا کے بارے میں آنے والے دنوں میں ہونے والے معاہدوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ پٹی کی انتظامیہ میں حماس یا فلسطینی اتھارٹی کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوگا۔

نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ اسرائیل غزہ پٹی کے غیر مسلح ہونے کا ذمہ دار ہوگا اور اس کا شریک ہوگا۔

انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر مخصوص مدت  میں ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم متعلقہ ملک کی حمایت سے دوبارہ جنگ شروع کر دیں گے۔

ٹیگس