ورلڈ پیرا ایتھلیٹک چیمپئن شپ؛ آخری گولڈ میڈل بھی ایران کے نام
Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
ایرانی پیرا ایتھلیٹک قومی ٹیم نے ہندوستان میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
سحرنیوز/ایران: F41 کلاس میں مردوں کے جیولن تھرو مقابلے کے دوران، ایرانی قومی ٹیم کے رکن، صادق بیت سیاہ نے 48.86 میٹر کے ریکارڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس تمغے کے ساتھ ہندوستان میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں ایرانی ٹیم کو ملنے والے تمغوں کی تعداد 15 ہوگئي۔
ہندوستان میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ میں صدیق بیت سیاہ ، مہران نیکوئی مجد، یاسین خسروی، علی بازیار، سید علی اصغر جوانمردی، حسن بجلوند، امیر حسین علی پور، الہام صالحی اور سعید افروز نے گولڈ میڈل جیتا، جب کہ مہدی اولاد اور حجار سعد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
عرفان بندری، امان اللہ پاپی، الہام صالحی اور زینب مرادی کو بھی چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
۔