Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی فیڈرل جج نے پورٹ لینڈ فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے حکم پر روک لگادیا

امریکی صدر کی طرف سے مقرر کردہ ایک وفاقی جج نے اوریگون نیشنل گارڈ کے 200 فوجیوں کی پورٹ لینڈ میں تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: یہ فیصلہ اوریگون میں ڈیموکریٹک اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے دائر مقدمہ کے بعد کیا گیا، جس میں فوج کی تعیناتی کے حکم کو روکنے کی اپیل کی گئی تھی۔

وفاقی جج نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر صدر کا بیان فوج کی تعیناتی کی قانونی بنیاد نہیں ہو سکتا۔

ٹرمپ نے پہلے پورٹ لینڈ کو "غیر محفوظ" قرار دیا تھا اور وفاقی تنصیبات کی حفاظت کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ریاستی حکام اور شہری حقوق کے حامیوں نے ٹرمپ کے  اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ریاستی اور وفاقی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

ٹیگس