شہدائے خدمت کی یاد میں تہران پہنچنے والے غیر ملکی حکام
شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے بیرونی ممالک کے درجنوں اعلیٰ حکام تہران پہنچے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: تسنیم خبررساں ادارے کے فارن پالیسی رپورٹر کے مطابق، 2 جون بروز بدھ بیرونی ممالک کے درجنوں اعلیٰ عہدے دار شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچے۔ یہ تقریب آج (بدھ) سہ پہر تہران میں منعقد کی جائے گی جس کی میزبانی ایوان صدر کے سربراہ محمد مخبر اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کینی کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے۔:
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبدالله بن زاید آل نهیان شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
جارجیا کے وزیراعظم ایران پہنچ گئے:
جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی کوباخیدزه ہمراہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
امیر قطر تہران پہنچ چکے ہیں:
تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ اور نائب صدر کی ایران میں موجودگی:
ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر خارجہ ہاکان فیدان، آیت اللہ شہید صدر رئیسی اور وزیر خارجہ ایران اور ور ان کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والی دیگر اہم شخصیات کی شہادت کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
ترکیہ نے اس موقع پر ایک دن عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عراق کے کردستان علاقے کے سربراہ تہران پہنچ گئے:
عراق کے کردستان علاقے کے سربراہ نیچیروان ادریس بارزانی، شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم تہران پہنچے:
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آیت اللہ شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود ہیں۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے:
بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی الینک شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ چکے ہیں۔
شام کے وزیر اعظم تہران پہنچے:
شام کے وزیر اعظم حسین عروس ایرانی شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔
سامح شکری تہران پہنچے:
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
مصری وزیر خارجہ کا تہران کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچ گئے ہیں
ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین اسماعیل جناف، شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اعظم تہران میں موجود ہیں:
جمہوریہ آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیحہ بری تہران پہنچ گئے:
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کی سربراہی میں لبنانی وفد تہران پہنچا۔
طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تہران پہنچ گیا:
طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد جس میں وزیراعظم کے اقتصادی نائب ملا برادر اخوند اور طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ان کے ساتھ آنے والا اعلیٰ سطحی وفد شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ان کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والی دیگر اہم شخصیات کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچا ہے۔ مہر آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کابل میں ایران کے سفیر حسن کاظمی قمی نے ان کا استقبال کیا۔
تاجکستان کے صدر تہران پہنچے:
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچے۔
ہندوستان کے نائب صدر شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچے:
ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ ہندوستانی حکام کے ایک وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے۔ تہران پہنچنے پر ہندوستان کے نائب صدر نے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی یاد میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایرانی قوم کی سربلندی کی دعا کی۔
تیونس کے صدر تہران پہنچے:
تیونس کے صدر قیس سعید اور ان کے ہمراہ وفد شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
روسی ڈوما کے سربراہ تہران پہنچے:
شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں روسی ریاست ڈوما کے سربراہ "ویاچسلاو ولوڈن" تہران پہنچ گئے۔
عراقی وزیر اعظم کی تہران آمد:
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر سانحے کے دیگر شہدا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران میں ہیں۔ شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
آرمینیا کے وزیر اعظم کی تہران آمد:
آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان ہمراہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
اسماعیل هنیه اور شیخ نعیم قاسم کی تہران میں موجودگی:
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آج تہران یونیورسٹی میں شہدائے خدمت خلق کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی شرکت کی۔