-
ایرانی ڈاکٹروں نے حیوانات کی تاریک دنیا روشن کر دی
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۸ایران؛ تبریز کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر بہنام غفار زادہ نے آزاد یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ملک میں پہلی بار موتیابین کا شکار پانچ حیوانات کا کامیاب آپریشن کر کے ان کی دنیا کو روشن کر دیا۔ ان حیوانات میں گھوڑا، کتا، گیلہری، طوطا اور ایک چڑیا شامل ہے۔
-
اب کتوں اور بلیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا
Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶کورونا وائرس کا دائرہ اب انسانوں سے بڑھ کر حیوانات تک پہونچ چکا ہے۔ اسی کے پیش نظر جنوبی کوریا نے اب پالتو کتوں اور بلیوں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا۔
-
ٹرمپ کے حامیوں نے بے زبان حیوان کو بھی نہیں بخشا
Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۱امریکہ کے شکست خوردہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عقل و خرد سے عاری بعض حامیوں نے ایک سمندری گائے ’میناٹی‘ کی پیٹھ پر ’ٹرمپ‘ لکھ ڈالا۔ بظاہر حیوان کو اس اقدام سے کوئی خاص نقصان نہیں پہونچا ہے تاہم اس غیر انسانی اقدام پر دنیا بھر سے سخت اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ یہ حیوان فلوریڈا ریاست کے شہر ٹامپا کے ایک پروٹیکٹڈ ایریا میں رہتا ہے۔ اس ریاست میں حیوان کو تکلیف دینے کا جرمانہ کم ازکم ۵۰ ہزار ڈالر یا ایک سال قید کی سزا ہے۔
-
چڑیا گھروں میں کورونا کا رقص
Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱نیویارک کے بعد اب بارسلونا کے چڑیا گھر میں کورونا نے ڈيرے ڈال دئے ہیں۔
-
اورجنل ٹام اینڈ جیری!
Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱کسی نامعلوم مقام کی ایک ویڈیو ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی نے دور سے نظر آئے ایک چھوٹے چوہے کے شکار کا ارادہ کیا مگر ’بہادر چوہا‘ بلی کے قریب آتے ہی الٹا اُس پر حملہ آور ہوا اور بلی کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
-
فصل کو حیوانات سے محفوظ رکھنے کا جاپانی جُگاڑ
Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷کسان اور زراعت کرنے والے افراد اپنی فصل کو حیوانات کے شر سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف طریقے اپناتے ہیں جن میں سے ایک گھاس پھوس یا دیگر اشیا کے پتلے وغیرہ بنانا بھی شامل ہے۔ اسی حوالے سے جاپان نے فصل اور علاقے کو حیوانات سے محفوظ رکھنے کے لئے خوفناک بھیڑیے کی شکل میں ایک روبوٹ تیار کیا ہے جس کے ہوتے ہوئے اچھے بڑے جانور بھی فصل اور علاقے کے قریب جانے کی جرأت نہیں کر پاتے۔
-
جنگ میں ہار گیا جنگل کا سلطان
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸جنگل کے سلطان نے ریچھ کا شکار کرنا چاہا،مگر وہ ریچھ کی مزاحمت کے سامنے ٹک نہ سکا اور فرار کرنے پر مجبور ہو گیا۔
-
بشر کے شر سے کوئی محفوظ نہیں! ۔ تصاویر
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۸بشر نے اپنے دل کی خواہشات پوری کرنے کے لئے دنیا بھر میں اس طرح سے بد امنی پیدا کر دی ہے کہ چاہے خود انسان ہو یا حیوان، کوئی اسکے غیر انسانی اور حیوانی رویہ سے محفوظ نہیں رہ پایا ہے۔