Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستان تمام حالات میں ایران کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے: پاکستان کے وزیر دفاع کی تاکید

پاکستان کے وزير دفاع نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے برادارانہ تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام حالات میں ایران کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے-

سحرنیوز/پاکستان:   پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے ساتھ ملاقات میں علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران و پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کےبارے میں تبادلۂ خیال کیا-

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستانی عوام اور حکومت کے گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہيں اور سخت و دشوار حالات میں وہ ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہيں-

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان، ایرانی عوام اور رہنماؤں کی دانشمندی و لیاقت پر بھروسہ کرتا ہے کہ جو ان کی شاندار ثقافت، قدیم تہذیب اور تاریخ میں پیوست ہے-

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے پاکستان کے عوام اور حکومت کی مسلسل اور پیہم حمایت کی قدردانی کی اور اسلام آباد کے اصولی اور دیرینہ موقف کو سراہا-

پاکستان کی وزارت دفاع کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ یہ ملاقات انتہائی دوستانہ اور تعمیری ماحول میں انجام پائی جس سے ایران اور پاکستان کے دیرینہ برادارنہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے-

 

ٹیگس