کراچی ؛ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکسٹھ تک جا پہنچی
پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں آگ سے تباہ ہونے والےگل پلازہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید تیس لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد اکسٹھ تک جا پہنچی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام تیس لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملبہ ہٹانےکا کام روک دیا گیا ہے، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ گل پلازہ میں آگ لگنےکے بعد لوگوں نے خود کو بچانےکے لیے دکان میں بندکرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔ پولیس سرجن کے مطابق آج ملبے سے نکالی گئی مزید باقیات کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے تاہم مزید اموات کا اندیشہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو میں پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ مجموعی طور پر اٹھائیس لاشیں موصول ہوئیں، ابتدائی طور پر چھے لاشیں مکمل اور قابل شناخت تھیں، باقی لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز سندھ فرانزک ڈی این اے لیب بھجوا دیے گئے۔
واضح رہے کہ ریسکیو اہلکار چالیس گھنٹوں کے بعد گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہوئے اور لاپتا افراد کی تلاش میںآپریشن شروع کیا تاہم کام کے دوران بھی عمارت کے مختلف حصوں سےآگ بھڑک اٹھتی تھی جس سے ریسکیو کا کام متاثر ہوا۔