ایوان میں منصوبہ بند تعطل جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہے: ہندوستان میں لوک سبھا کے اسپیکر کا بیان
ہندوستان میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نےکہا ہے کہ ایوان میں بار بار خلل اور منصوبہ بند تعطل ملک کی جمہوریت کے لیے مناسب نہیں ہے
سحرنیوز/ہندوستان: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ جب ایوان کی کارروائی متاثر ہوتی ہے تو سب سے زیادہ نقصان اس عام شہری کا ہوتا ہے، جس کے مسائل پر بحث ہونی ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ خلل نہیں بلکہ مکالمے اور گفت و شنید کی روایت کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں میں ایک سال کے دوران کم از کم تیس دن اجلاس ہونا ضروری ہے تاکہ عوامی توقعات اور خواہشات کو مؤثر پلیٹ فارم مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام سب سے بالاتر ہیں اور عوامی نمائندوں کی جواب دہی صرف انتخابات کے وقت نہیں بلکہ ہر دن اور ہر لمحہ ہوتی ہے۔
پریزائیڈنگ افسران کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ وہ صرف کارروائی چلانے والے نہیں ہوتے بلکہ آئین کے محافظ اور جمہوری اقدار کے نگہبان ہوتے ہیں۔
ان کی غیر جانبداری، حساسیت اور مضبوطی ہی ایوان کی سمت طے کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کے لیے دستیاب وقت اور وسائل کے تخلیقی اور مؤثر استعمال پر زور دیا گیا ہے تاکہ جمہوری ادارے عوام کے تئیں زیادہ جواب دہ بن سکیں۔