Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • لبنان؛ ایران کے خلاف امریکی صیہونی فتنے کی مذمت

لبنانی یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ نے ایران کے خلاف امریکی صہیونی فتنے کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے القائم سینٹر میں ایران سے یکجہتی کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں لبنانی یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ نے ایران میں حالیہ امریکی صہیونی فتنے کے نتیجے میں رونما ہونے والے بلوؤں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سازشوں کے مقابلے میں علاقے کے غیور عوام کی ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ اپنی دلی وفاداری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یکجہتی کانفرنس میں شریک یونیورسٹی طلباء نے اپنے ہاتھوں میں ایران اور لبنان کے قومی پرچم اور شہدائے استقامت کی تصاویر لے رکھیں تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ایران اور اس کی قیادت کے خلاف ہزہ سرائی کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں ایران کے ساتھ یکہجتی کا سلسلہ جاری ہے جس میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

 

ٹیگس