چڑیا گھروں میں کورونا کا رقص
نیویارک کے بعد اب بارسلونا کے چڑیا گھر میں کورونا نے ڈيرے ڈال دئے ہیں۔
اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں 4 شیروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق 3 مادہ شیروں زالا، نیما اور رن رن جبکہ ایک نر شیر کیومبی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ جانوروں کی رکھوالی کرنے والے افراد نے شیروں میں کورونا کی علامات کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت نکلے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ چڑیا گھر کے دو ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم جانور کیسے کورونا سے متاثر ہوئے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ہسپانوی چڑیا گھر کے حکام نے مدد کیلئے امریکہ کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔
اس سے قبل امریکہ کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی 4 چیتے اور 3 شیروں میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔