روس کے کرملن ہاؤس نے نئی امریکی پابندیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان پابندیوں سے روس امریکہ تعلقات متاثر ہوں گے۔
شام کے شہر حلب میں چار سال بعد عوام نے کرسمس کا جشن منایا۔
بحرین کے علاقے الدراز میں بحرینی عوام اور آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
شام میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے آپریشن میں درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع جرمانا علاقے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر سمیر قنطار شہید ہوگئے ہیں۔
شامی فوج نے صوبہ ریف دمشق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران دسّیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
شام میں داعش کے مراکز پر روس کے فضائی حملوں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جبکہ دمشق میں روسی سفارتخانے پر مارٹر حملے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔