May ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • شام پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ، 2 عام شہری جاں بحق

دمشق کے مضافاتی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے منگل کی رات کی جارحیت میں متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے الکسورہ پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے میزائل حملے میں دو عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے علاوہ ایک عورت زخمی بھی ہوئی ہے۔شام کے الاخباریہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ الکسورہ کے علاقے میں شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صیہونی جنگی طیاروں کے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ مذکورہ ٹی وی نے اس اقدام کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ناکام ہو جانے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کا مقصد شامی حکومت کو کمزور اور اس ملک کو مزید بدامنی سے دوچار کرنا ہے۔

ٹیگس