دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں درجنوں شامی شہری جاں بحق و زخمی
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے پر دہشت گردوں کے راکٹ کے حملے میں درجنوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
دمشق میں عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے غوطہ شرقی کے علاقے سے دمشق کے نواحی علاقے جرمانہ پر کئی راکٹ فائر کئے ہیں۔
دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں متعدد مکانات تباہ اور پنتیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ تئیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ مقامی اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام کے تمام لوگ، عام شہری ہیں۔
شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کے بعد دہشت گردوں نے دمشق اور اس کے نواحی علاقوں کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
شامی فوج نے پچھلے اٹھارہ روز کے دوران غوطہ شرقی کے اسّی فی صد علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔