سحر نیوزرپورٹ
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دستے شام کی سرحد سے ملنے والے علاقوں میں داعش کے خلاف غیر معمولی اور پیشگی آپریشن میں مصروف ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ دیالہ اور صلاح الدین کے سرحدی علاقے میں داعش کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کرلیا ہے۔
سامرا آپریشن کے ذرائع نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گرد ٹولے داعش کے ایک ٹھکانے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے ہیں۔
عراقی رضاکار فورس کی سید الشہداء بریگیڈ نے تاکید کی ہے کہ عراق میں راکٹ اور میزائل حملوں میں امریکی سفارتخانہ ملوث ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے ترکی کے جنگی طیاروں نے کل رات عراق کے شمالی علاقوں پر حملے کئے اور توپوں کے گولے داغے۔
عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد اس لئے کم ہوئی ہے کہ انہیں مقاومتی فورسز کی جانب سے حملے کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔