Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • یتیمان ٹرمپ امریکی دہشتگردوں کے انخلاء سے ہراساں

یتیمان ٹرمپ عراق میں امریکی دہشتگردوں کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی کوشش کر رہے ہیں۔

 عراق کے سیاسی تجزیہ کار سعد الکعبی کے بیان کے مطابق بعض سیاسی عناصر خلیج فارس میں اپنے بعض اتحادی ملکوں کی مدد سے عراق میں امریکی دہشتگردوں کی موجودگی پر اصرار کر رہے ہیں اور ان کے انخلاء کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

سعد الکعبی کے مطابق یہ عناصر امریکی دہشتگردوں کے مکمل انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے متفقہ بل پر عمل درآمد کے مخالفت کر رہے ہيں اور ان کی کوشش ہے کہ عراق کے انتخابات تک امریکی دہشتگرد عراق میں موجود رہیں، تاکہ اپنے پیش نظر انتخابی نتائج کا حصول ممکن ہوسکے۔

سعدالکعبی کے مطابق بعض امریکی نواز حلقے عراق کے اندر امریکہ کی پوزیشن کو مضبوط بنائے جانے کے مقصد سے اور صیہونی حکومت کے ساتھ عراق کے تعلقات معمول لائے جانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

 

 

ٹیگس