Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • داعش پر عراقی سیکورٹی فورسز کے سنگین حملے

عراقی سیکورٹی دستوں نے علیحدہ علیحدہ کاروائیوں میں داعش دہشتگردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق عراقی فوج، فیڈرل پولیس اور سریع الحرکت فورس کے جوان، فضائیہ کی مدد سے شمالی عراق کی " خانوکہ " پہاڑیوں میں داعش کے باقیات کا پیچھا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی کارروائیوں میں داعش کی چار گاڑیاں، چھپن خفیہ اڈے، پینتالیس سرنگیں اور ایک سو چھے بموں کو تباہ اور دسیوں میزائل اور راکٹ لانچر ضبط کر لئے گئے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے بھی اپنے آپریشن کے دوسرے مرحلے میں مغربی صوبہ الانبار میں داعش کے تین اڈوں کا پتہ لگایا۔ الحشد الشعبی کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ فضائیہ کی مدد اور لبیک یا رسول اللہ کے کوڈ ورڈ سے شروع کیا گیا اور اس میں کئی علاقوں سے داعش کا صفایا کردیا گیا۔

 

ٹیگس