-
شیراز میں گرایی برادران کا شاندار استقبال
Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۱:۵۹ٹوکیو اولمپک 2020 میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے محمد علی اور محمد رضا گرایی کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایرانی پہلوان رضا گرائی نے ٹوکیو اولمپک میں اپنے وطن کا نام روشن کرتے ہوئے ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد رضا گرایی نے ۶۷ کلوگرام کی گیٹیگری میں اپنے یوکرینی حریف کو باآسانی شکست دے کر سونے کا چمچماتا ہوا تمغہ اپنے نام کیا۔
-
صدر ایران کے مصروف ایام، دسیوں غیر ملکی اعلیٰ حکام نے سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی
Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۳صدر ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران تشریف لائے غیر ملکی اعلیٰ حکام نے تقریب سے قبل و بعد، صدر ایران سے ملاقات اور گفتگو کی۔ان ملاقاتوں میں دوطرقہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ایران اور غیر ملکی مہمانوں کی ہونے والی بعض ملاقاتوں کی تصاویر ملاحظہ فرمائیے۔
-
ٹوکیو اولمپک میں شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے والے"جواد فروغی" کی یادگاری تقریب
Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۰ٹوکیو اولمپک میں شوٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے والے "جواد فروغی" کی یادگاری تقریب بدھ 04 اگست 2021 کو منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی اور جواد فروغی کے اس عظیم کارنامہ کو سراہا۔
-
لبنان میں مظاہرے، ملک میں نیا فتنہ پیدا کرنے کی کوشش+ تصاویر
Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۲لبنان کے ہزاروں باشندوں نے بیروت دھماکے کی پہلی برسی کے موقع پر مظاہرہ کیا۔
-
سید ابراہیم کی حلف برداری، تصاویر+ مکمل ویڈیو اردو ترجمہ کے ساتھ
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۷آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ستر سے زائد ممالک کی اہم شخصیات، اعلیٰ حکام، نمائندہ وفود اور سفرا و وزراء بھی بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک تھے۔
-
تہران میں غیرملکی شخصیات کی ڈاکٹررئیسی سے ملاقاتیں
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹صدر ایران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران پہنچنے والے مہمانوں نے ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
پہلوان محمدرضا گرایی کا فائنل مقابلہ دیکھے جانے کے مناظر
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۱ایرانی پہلوان رضا گرائی نے ٹوکیو اولمپک میں اپنے وطن کا نام روشن کرتے ہوئے ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد رضا گرایی نے ۶۷ کلوگرام کیکیٹیگری میں اپنے یوکرینی حریف کو باآسانی شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر ان کے آبائی شہر میں میں جشن کے مناظر دیکھے گئے اور ان کے گھر پر بھی لوگوں نے جشن منايا اور مٹھائی تقسیم کی اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ۔
-
نو منتخب صدر کی تقریب توثیق کی کچھ جھلکیاں
Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۷تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں آج صبح تین اگست کو ایران کے تیرہویں صدر سید ابراہیم رئیسی کے لئے تقریب توثیق کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی اور ملک کے سبھی اعلیٰ سول، فوجی اور سیاسی حکام موجود تھے۔
-
عظیم ایرانی کوہ پیما محمود اجل کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۰عظیم ایرانی کوہ پیما محمود اجل کےمجسمےکی نقاب کشائی کی تقریب پیر دو اگست 2021 کو ہمدان کے گنجنامہ اسکوائر میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں انجام پائے۔ ایران کے عظیم کوہ پیما محمود اجل نے ملک میں موجود چار سو چوٹیوں کو پہلی بار سر کیا۔ انہوں نے ایران کی چوٹیوں کو سر کرنے کی راہنمائی کے عنوان سے ایک کتاب بھی تحریر کی ہے۔
-
طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں، شہریوں کی نقل مکانی
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۱افغانستان کے کئی اضلاع پرطالبان کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نےنقل مکانی شروع کردی ہے۔