لبنان میں مظاہرے، ملک میں نیا فتنہ پیدا کرنے کی کوشش+ تصاویر
Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۲ Asia/Tehran
لبنان کے ہزاروں باشندوں نے بیروت دھماکے کی پہلی برسی کے موقع پر مظاہرہ کیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لبنانی شہریوں نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی پہلی برسی کے موقع پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اس دھماکے کے ذمہ داروں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔
بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی وجہ سے بیروت کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا تھا اور اسی کی وجہ سے یہ ملک دو سال پہلے اقتصادی بحران میں داخل ہو گیا تھا اور ابھی تک اس بحران سے ملک نکل نہیں سکا ہے کیونکہ حسان دیاب کی حکومت نے استعفی دے دیا تھا اور سعودی عرب، امریکا نیز مغربی ممالک کی اس ملک میں مسلسل مداخلت جاری ہے۔