-
نو منتخب صدر کی تقریب توثیق کی کچھ جھلکیاں
Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۷تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں آج صبح تین اگست کو ایران کے تیرہویں صدر سید ابراہیم رئیسی کے لئے تقریب توثیق کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی اور ملک کے سبھی اعلیٰ سول، فوجی اور سیاسی حکام موجود تھے۔
-
عظیم ایرانی کوہ پیما محمود اجل کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۰عظیم ایرانی کوہ پیما محمود اجل کےمجسمےکی نقاب کشائی کی تقریب پیر دو اگست 2021 کو ہمدان کے گنجنامہ اسکوائر میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں انجام پائے۔ ایران کے عظیم کوہ پیما محمود اجل نے ملک میں موجود چار سو چوٹیوں کو پہلی بار سر کیا۔ انہوں نے ایران کی چوٹیوں کو سر کرنے کی راہنمائی کے عنوان سے ایک کتاب بھی تحریر کی ہے۔
-
طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں، شہریوں کی نقل مکانی
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۱افغانستان کے کئی اضلاع پرطالبان کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں نےنقل مکانی شروع کردی ہے۔
-
امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کو شکست دیں گے: ایران و زیمبابوے
Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۲۶زیمبابوے میں تعینات ایران کے سفیر نےاس ملک کے اسپیکر سے ملاقات میں امریکہ کی اقتصادی دہشتگردی کی مذمت کی۔
-
ایران میں مغربی ایشیا کی بلند ترین سرنگ کا افتتاح
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۳جشن عید غدیر کے موقع پر ایران میں مغربی ایشیا کی سب سے بلند ترین سرنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔ تہران سے ملک کے شمالی علاقوں کو ملانے والی ساڑھے چھے کلومیٹر طویل اس سرنگ کا افتتاح صدر حسن روحانی نے عیدغدیر کے موقع پر ایک آئن لائن تقریب کے دوران کیا۔
-
ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کا آغاز
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۷دارالحکومت تہران کے بیس ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کی کرونا ویکسینیشن کا آغاز ولایت پارک میں پیر 26 جولائی 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔ تہران کی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ڈاریکٹر جنرل محمد روشنی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کی جائے گی اور اس کے بعد بقیہ ڈرائیوروں کو کرونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا کہا کہ ویکسینیشن کا شیڈول ڈرائیوروں کی عمر کے تناسب سے ترتیب دیا گیا ہے۔
-
تہران کی شاہراہوں پر جشن عید غدیرخم
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۴دارالحکومت تہران میں عید غدیر خم کے موقع پر مختلف شاہراہوں میں جشن غدیری منایا گیا۔ تہران کے طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید غدیر خم کی مناسبت سے جشن منایا گیا۔
-
یزد میں عید غیدیرخم کا جشن، کار ریلی کا انعقاد
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۸ایران کے شہر یزد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کا انعقاد موٹرسائیکل اور کار ریلی کی صورت میں کیا گیا۔ اس جشن کا انعقاد یزد شہر کی ثقافتی ،سماجی اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ جشن کے اس قافلے میں کرونا ایس او پیز کی پابندی کی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کاروان جشن میں شرکت کی۔
-
جا بجا نظر آتی ہے علی (ع) کی جھلک- تصاویر
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۵ایران ایک مسلمان ملک ہے جہاں روزمرہ کی زندگی میں جا بجا محمد و آل محمد بالخصوص باب مدینة العلم علی مرتضی (ع) کے نام اور انکے ذکر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے!
-
صدرروحانی اور کابینہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے الوداعی ملاقات(تصاویر)
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۴رخصت پذیر صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو اپنی سبکدوش ہونے والی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے الوداعی ملاقات کی۔