-
سال کی طولانی رات شہداء کے ساتھ
Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۰سال کی طولانی ترین رات نے موقع فراہم کیا ہے کہ اپنے خاندان کے عزیز ترین افراد کے ساتھ وقت گزاریں، ہر چند کہ یہ رات دیگر راتوں کی بہ نسبت معمولی سی طولانی ہے لیکن اہل خانہ اس رات کو یادگار بنالیتے ہیں۔
-
ہندوستان، کسان دھرنا ۔ تصاویر
Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۴ہندوستانی حکومت کے پاس کردہ نئے اور متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے دارالحکومت دہلی کے اطراف میں وسیع پیمانے پر کسان دھرنا جاری ہے۔ کسان حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت انہیں واپس لینے کے بجائے ان میں ترمیم کرنے کی بات کر رہی ہے جسے کسان سختی سے مسترد کر چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اور کسانوں کے مابین جاری رسہ کشی کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ کسانوں نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ان کا اسی شکل میں احتجاج جاری رہے گا۔
-
معذور یمنی خواتین کی والیبال ٹیم
Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۸یمن میں گزشتہ چھے برسوں سے جاری سعودی جارحیت اور اسکے باعث پیدا ہونے والی تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود زندگی کے بہت سے شعبے اب بھی بے رونق نہیں ہوئے ہیں۔ ان تصاویر میں یمن کی معذور خواتین کی والیبال ٹیم کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
مشہد میں ڈیجیٹل زیر زمین گاڑیوں کی پارکینگ کا افتتاح
Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۰مشہد مقدس میں ڈیجیٹل زیر زمین گاڑیوں کی پارکینگ کے افتتاح کے ساتھ 31 بسوں، 201 کوسٹرز گاڑیوں اور 405 ٹیکسیوں کا بھی افتتاح ہوا۔
-
تہران میں سال کی طولانی ترین رات کی تیاریاں
Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۹موسم خزاں کی آخری رات ( شب یلدا ) تیس آذر مطابق بیس دسمبر2020 کی تیاری کے لئے تہران کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔
-
گیلان میں بے نظیر قدرتی مناظر
Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹ایران کے صوبے گیلان میں موسم خزاں کے حسین مناظر نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا.
-
زیارت گاؤں میں برفباری کے مناظر
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۷موسم خزاں کے آخری ایام میں گرگان کے پرفضاء گاؤں زیارت میں برفباری کے قدرتی مناظر نے فطرت کی رعنائیوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔
-
ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کی ملاقات
Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۷جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے تہران کے پہلے دورے میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔
-
فلیمنگو (Flamingo) کو بچانے کے لئے اقدامات
Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۰دو فلیمنگو پرندے کہ جو اڑنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے انہیں ہمدان کے ماحولیات کے تحفظ کے ادارے کے کارکنوں کی مدد سے پرندوں کی دیکھ بھال کےمرکز پہنچآدیا گیا ہے۔
-
ہمدان میں برفباری کے دلکش مناظر
Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۴ہمدان میں موسم خزاں کے آخری ایام میں شدید برفباری نے اس شہر کی قدرتی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔