Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • تہران میں سال کی طولانی ترین رات کی تیاریاں

موسم خزاں کی آخری رات ( شب یلدا ) تیس آذر مطابق بیس دسمبر2020 کی تیاری کے لئے تہران کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔

موسم خزاں کی آخری رات جو سال کی سب سے طولانی رات بھی ہے اور جیسے فارسی میں شب یلدا کہا جاتا ہے قدیم ایام سے ایران کی فرہنگ و ثقافت کا حصہ رہی ہے۔ سال کی طولانی ترین رات میں گھر کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر دعا و مناجات کے علاوہ ایک دوسرے کو کہانیاں اور داستانیں سناتے ہیں۔ اس رات کے حوالے سے بچوں کو بتاتے ہیں ، اکثر اوقات یہ محفلیں خاندان بزرگوں کے گھر سجائی جاتی ہیں، بچے اپنے والدین کے گھر جاتے ہیں اور اس رات موسم کے پھلوں سے ان کی تواضع کی جاتی ہے اور خشک میوے پیش کیئے جاتے ہیں۔ مونگ پھلی اور چلغوزے ، بیج بھی رات بھر دستر خوان پر موجود رہتے ہیں۔ لیکن اس سال کی شب یلدا دیگر سالوں سے مختلف ہے اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محفل سجانے کے بجائے ایرانی عوام اس رات اپنے بزرگوں سے ملاقات کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں گے اور واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو لنک کے ذریعے اس رات کے  رویتی جشن کو منائیں گے۔

ٹیگس