Nov ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران دنیا کا سب سے بڑا کھجور برآمد کرنے والا ملک

ایران کجھور برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور سالانہ 4 لاکھ 30 ہزار ٹن کجھور برآمد کرتا ہے۔

سحرنیوز/ایران:نیشنل ڈیٹس ورکنگ گروپ کے ایک رکن نےابو الغاسیم محمد زادہ بتایا ہے کہ ایران  3لاکھ ہیکٹر پر پھیلے باغات سے سالانہ ڈیڑھ ملین ٹن کھجور  پیدا کرتا ہے جس میں 4 لاکھ 30 ہزار ٹن کھجور  بیرون ملک برآمد کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مصر، سعودی عرب، ایران، الجزائر، پاکستان، عراق، سوڈان، متحدہ عرب امارات، عمان اور تیونس دنیا میں کھجور پیدا کرنے والے سرفہرست 10 ممالک ہیں۔جبکہ ایران سرفہرست تین ممالک میں شامل ہے جہاں سالانہ ڈیڑھ ملین ٹن کھجور کی پیداوار ہوتی ہے۔

محمد زادہ نے بتایا کہ ہندوستان، پاکستان، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قازقستان، چین، عراق اور روس ہماری برآمدی منڈیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں مختلف اقسام کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں جن میں  مضافاتی، کبکاب، شاہانی، زاہدی، ربیع، خصوئی اور پیارم قابل ذکر ہیں۔

 

ٹیگس