سحر نیوز رپورٹ
پینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر قرائت کے میدان میں پہلا مقام حاصل کرنے والے افغانستان سے آئے قاری علی رضا رضائی نے رہبر انقلاب اسلامی کے حضور تلاوت پیش کی۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والے پینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے شرکاء نے مقابلوں کے اختتام پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قرآنی تعلیمات پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایران نے قرآن پر عمل کے نتیجے میں ہی امریکا کے مقابلے میں استقامت و پائیداری اور پیشرفت و ترقی کی ہے۔
فوٹو گیلری
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء نے ملاقات کی۔
ان دنوں ایران کے دارالحکومت تہران میں قرآن کریم سے متعلق پینتیسویں بین الاقوامی مقابلے جاری ہیں جن میں دنیا بھر کے دسیوں ممالک سے قُراء اور حفاظ کرام نے شرکت کی ہے۔