ماه مبارک رمضان بہار قرآن، بائیسویں پارے کا مختصر تعارف
سحر عالمی نیٹ ورک 22 رمضان المبارک کی مناسبت سے بائیسویں پارے کا مختصر تعارف پیش کرتا ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
ماه مبارک رمضان بہار قرآن
بائیسواں پارہ
اس پارے میں چار حصے ہیں:
1- سورۂ احزاب (بقیہ حصہ)
2- سورۂ سبا (مکمل)
3- سورۂ فاطر (مکمل)
4- سورۂ یٰس (ابتدائی حصہ)
(1) سورۂ احزاب کے بقیہ حصے میں چار باتیں یہ ہیں:
1- ازواج مطہرات کے لیے سات احکام :
1- نزاکت کے ساتھ بات نہ کریں۔
2- بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔
3- زمانۂ جاہلیت کی خواتین کی طرح اپنی زینت اور ستر کا اظہار کرتے ہوئے باہر نہ نکلیں۔
4- نماز کی پابندی کریں۔
5- زکوٰۃ دیا کریں۔
6- اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں۔
7- قرآنی آیات کی تلاوت اور احادیث سے گفتگو کیا کریں۔
2- مسلمانوں کی دس صفات
3- نکاحِ رسول (ص):
جب زید بن حارثہ اور آپ کی پھوپھی زاد بہن زینب کے درمیان تعلقات خوشگوار نہ رہ سکے اور ان کے درمیان جدائی واقع ہوگئی تو اللہ کے حکم سے خود آپ صلی اللہ علیہ وآله سلم نے زینب سے نکاح کرلیا۔
4- نبی اکرم حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآله سلم) پر درود و سلام کا حکم
(روایات شیعہ اور اہلسنت کے مطابق، آنحضرت پر درود اور صلوات اس طریقہ سے ہے: اللهم صل علی محمد و آل محمد)
(2) سورۂ سبا میں دو باتیں یہ ہیں:
1- حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السلام کا قصہ
2- اہل سبا کے غرور و تکبر کا واقعہ
(3) سورۂ فاطر میں دو باتیں یہ ہیں:
1- توحید کے دلائل
2- مسلمانوں کے تین گروہ
1- وہ مسلمان جن کے گناہ زیادہ ہوں.
2- نیکیاں اور گناہ برابر.
3- نیکیاں زیادہ ہوں.
(4) سورۂ یٰس کے ابتدائی حصے میں دو باتیں یہ ہیں:
1- رسالت
2- قریش کی مذمت