بحرین کے لاء (قانون) سے متعلق 19 گروہوں کے عالمی اتحاد نے آل خلیفہ کی حکومت سے آزادی بیان کے جرم میں گرفتار کرنے والوں کو رہا نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود انھیں رہا نہیں کا گیا ہے۔
یمن کی قومی حکومت میں قیدیوں سے متعلق کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک ہزار دوسو اور دوسرے مرحلے میں تین سو قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
یمن کی قومی نجات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں کورونا وائرس کے نہ ہونے کے باوجود انسانی ہمدردی کے ناطے متعدد قیدیوں کو کورونا کے خطرے کے پیش نظر رہا کر دیاگیا ہے۔
حکومت افغانستان نے قیدیوں کی رہائی کے لئے افغان حکام اور طالبان وفد کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبر دی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے ایک کمانڈر نے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی آزادی کے لئے ریاض کے ساتھ مذاکرات کی خبر دی ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے سعودی جیلوں میں قید فسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں فرانس میں گرفتار ایرانی شہری کو رہا کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ملک کی مختلف جیلوں میں بند سبھی کشمیری قیدیوں کو کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کہا ہے کہ طالبان کی جیل میں بند درجنوں عام شہریوں کو رہا کرالیا گیا ہے۔
غرب اردن کے فلسطینیوں نے آج قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوجی عدالت میں اسیر فلسطینی قیدی پر مقدمہ چلائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔