Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
  • صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ مارپیٹ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ریمون جیل پر دھاوا بول کر وہاں موجود فلسطینی قیدیوں کو بے سبب زد و کوب کیا ہے۔

فلسطین کے قیدیوں سے متعلق کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جیلوں کے ادارے  سے وابستہ سرکوبی دستوں (سپریشن یونٹس) نے اتوار کے روز ریمون جیل کے سیل نمبر دو پر دھاوا بولا اور وہاں موجود فلسطینی قیدیوں کو زد و کوب کیا ۔ 

مذکورہ کمیشن کے مطابق صیہونی جیل کے سکیورٹی اہکاروں نے فلسطینی قیدیوں کو شدید ایذاؤں کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی مرکز کے بیان میں آیا ہے یہ زد و کوب اور ایذارسانیوں کا سلسلہ بلا جواز شروع کیا گیا اور صیہونیوں نے جیل میں گھس کر تفتیش کے دوران قیدیوں کو جان بوجھ کر اشتعال دلانے کی کوشش کی۔

غاصب صیہونیوں نے جیل میں جاکر فلسطینی قیدیوں کے سامان کے ساتھ توڑ پھوڑ شروع کر دی اور اسے سیل کے باہر پھینک دیا اور ان کا یہی اشتعال انگیز اقدام جیل میں کشیدگی پیدا ہونے کا باعث بنا۔

فلسطینی قیدیوں کے لئے سرگرم تنظیم کا کہنا ہے کہ اس وقت ساڑھے چار ہزار فلسطینی قیدی صیہونی جیلوں میں قید ہیں جن کے درمیان ۲۲۰ بچے، ۵۰۰ خواتین اور ۸۰۰ بیمار بھی موجود ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس