-
کربلائے معلی میں مراسم ظہرعاشورا
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۷عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں بین الحرمین یعنی حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرم کے درمیان ظہر عاشورا کے مخصوص مراسم انجام پائے ، جس میں دسیوں لاکھ زائرین نے غم و اندوہ کے عالم میں شرکت کی۔ جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ غیر ملکی عزادار بھی ماہ محرم کے پہلے عشرے میں کربلائے معلی میں موجود تھے۔
-
السلام علیکم یا انصار دین اللہ ۔ پوسٹر
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۷دین اسلام کی بقا میں کربلا کا کلیدی کردار رہا ہے اور خود کربلا میں نصرت امام حسین علیہ السلام کے لئے حاضر ہونے والے اصحاب حسینی کا کردار ناقابل انکار ہے جن میں سے ہر ایک اپنی اپنی جگہ فضائل و کمالات کا ایک پیکر تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب زبانِ معصوم مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانۂ سلام پیش کرتی تو انکے ساتھ ساتھ فورا اصحاب حسین (ع) کو انصار دین کا خطاب دے کر انہیں بھی یاد کرتی اور سلام کرتی نظر آتی ہے۔
-
سنہ ۶۱ کا روز عاشور آج بھی قیامت خیز ہے۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۸سنہ ۶۱ ہجری میں رونما ہونے والے ہولناک واقعۂ کربلا کے روز عاشور سے اب تک ۱۳۸۲ برس گزر چکے ہیں یعنی قریب چودہ صدیاں، مگر یہ غم حسین ہے جسے ہر چیز کو فرسودہ اور کہنہ کر دینے والا بے رحم زمانہ بھی مغلوب نہ کر سکا اور گویا ہر شیئے پر غالب آنے والا زمانہ غم حسین (ع) کے سامنے خود مغلوب ہو چکا ہے۔ شاید یہی وہ حقیقت ہے جسکی جانب حضرت رسالتمآب (ص) نے بھی اشارہ فرمایا ہے کہ قتل حسین (ع) کو لے کر مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت پائی جاتی ہے جو تا ابد تھنڈی نہیں ہو سکتی۔
-
عاشورائے حسینی، کربلائے معلی میں دسیوں لاکھ کا اجتماع
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۷سحر نیوز رپورٹ
-
مباہلہ اور کربلا کی اشتراکیت۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷نبی کریم (ص) کے مباہلے اور حسین شہید (ع) کی کربلا آمد میں ایک قسم کا اشتراک عمل پایا جاتا ہے جس نے حق و حقیقت کے تحفظ اور اسے زندہ و پائندہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وہ اشتراک عمل کیا ہے، جاننے کے لئے دیکھئے قائد انقلاب اسلامی کی یہ ویڈیو۔
-
حسینی پروانوں سے چھلکتی ہوئی کربلائے معلیٰ۔ ویڈیو
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴شب عاشور کربلائے معلیٰ حسینی پروانوں سے جھلکتی رہی، اس موقع کی ایک نادر ویڈیو فوٹیج ملاحظہ ہو۔
-
آج دنیا حسین (ع) کی سوگوار ہے
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵آج روز عاشور ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں آج تمام تر دینی و انسانی جذبے کے ساتھ روز عاشور منایا جا رہا ہے۔ سیاہ پوش عزادار نواسۂ رسول مظلوم کربلا اور آپ کے اصحاب باوفا کے روز شہادت پر عزاداری و سوگواری میں مصروف ہیں۔
-
در حسین (ع) پر ملتی ہے بھیک لے جاؤ... کربلائے معلی میں 6 محرم کو ہوا معجزہ، نابینا بچے کو ملی آنکھ ...
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۱محرم کے ان ایام میں ، ایک اور بچے کو شفا ملی اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم کے قریب واقع ایک موکب میں ، نابینا بچے کو آنکھیں مل گئیں اور اسے سب کچھ دکھائی دینے لگا۔
-
تاسوعائے حسینی پر سیاہ پوش ایران اسلامی غم و اندوہ میں غرق
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۲:۱۶تاسوعائے حسینی پر سیاہ پوش عزادارن حسینی دنیا بھر میں عزاداری اور سوگواری میں مصروف ہیں اور عالمی وبا کورونا بھی انہیں تذکرۂ شہدا اور یاد حسین (ع) سے دور نہیں کر پائی ہے۔
-
کشمیر، عزاداران حسینی پر سکیورٹی فورسز کا حملہ
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۳ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں سکیورٹی فورسز نے نواسۂ رسول کی عزاداری کرنے والوں پر دھاوا بولا۔