Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱
استقامتی محاذ کے دو عظیم کمانڈر اور جگری دوست، ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراق کی عوام رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس رواں برس تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے تھے۔ اس سال پہلا ایسا محرم تھا کہ مظلوم کربلا کے یہ حقیقی چاہنے والے اس دنیا میں نہ تھے۔ یہی احساس سبب بنا کہ مقامات مقدسہ بالخصوص کربلا کی تاراجی کا خواب دیکھنے والے تکفیری ٹولے داعش کو شکست دینے والے ان دو سورماؤں کو روز عاشور بین الحرمین یاد کیا گیا۔