Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے تحت بین الاقوامی آن لائن اجلاس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کی میزبانی میں " عالمی یوم عزادرای علی اصغر علیہ السلام " کے زیراہتمام ایک روزہ اجلاس کا انعقاد  کیا جارہا ہے۔


مشہد مقدس میں واقع فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر کی مرکزی لائبریری " القدس ہال" میں  منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی اجلاس ميں 60 سے زیادہ ملکوں کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق  یہ یک روزہ اجلاس ہفتہ 3 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ  بجے شروع ہوگا۔ 

اجلاس کی کاروائی سوشل میڈیا کے ذریعے ساری دنیا میں براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔
 عالمی عزادری علی اصغر علیہ السلام کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں ایک ہزار سے زيادہ مذھبی اسکالرز، علماء، ذاکرین اور عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی عزاداری علی اصغر علیہ السلام آرگنائزیشن کے زيراہتمام ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو ایران سمیت ساری دنیا میں یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جاتا ہے کہ جس میں خواتین اپنے نوزائدہ بچوں کے ساتھ شرکت کرتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی پاکستان کے مختلف شہروں بشمول کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور اور گلگت و بلتسان سمیت متعدد چھوٹے بڑے شہروں نیز ہندوستان کے مختلف شہروں میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ 
قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے تحت ہونے والے پروگراموں میں معصوم اور ننھے عزاداروں میں سبزپوشاکیں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اردو میں براہ راست نشریاتی لنک:

https://www.youtube.com/channel/UCnfhzg4DjW2jCzz-5oztOCQ

اپاراٹ میں براڈکاسٹ لنک:

https://www.aparat.com/majma_ali_asghar

سائٹ پر براڈکاسٹ لنک:

http://Ali-asghar.org

اسکائپ:

https://join.skype.com/zPVTJBBympiH

 

ٹیگس