Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • حکومت بحرین کی عزاداری سید الشہداء سے دشمنی

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے انتہا پسند کارندوں نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام سے دشمنی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں نصب پرچموں اور بینروں کو اکھاڑ کر پھینک دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی بحرین کے حریت پسند عوام اور عزاداران سید الشہداء نے گلی کوچوں میں پرچم حسینی نصب کیا تھا لیکن بحرین کی حکومت سے یہ دیکھا نہیں گیا اور اس نے کارندوں کو بھیج کر ان پرچموں اور بینروں کو اتروا دیا بلکہ کچھ کو زمین پر پھینک دیا۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ بحرینی حکومت کے حکم پر میونسپل کارپوریشن کے کارکنوں نے پرچم حسینی اور بینرز کو ہٹا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ المصلی شہر میں بھی نصب پرچموں اور بینرز کو ہٹایا گیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے البلدہ شہر کے راستوں پر نصب پرچموں اور بینرز کو بھی اکھاڑ پھینکا جبکہ البلاد القدیم علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے بے احترامی کرتے ہوئے حسینی پرچم کو زمین پر پھینک دیا۔

ٹیگس