مسجدالاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی اور ملت فلسطین غاصب صیہونیوں کو مسجدالاقصی پر جارحیت کی اجازت نہیں دے گی۔
صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی طریقے سے بسائے گئے انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے تمام فلسطینی گروہوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا اجلاس تشکیل دے کر فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت اور اس میں آنے والی شدت کو روکنے کے طریقوں کا جائزہ لیں۔
سحر نیوز رپورٹ
غاصب صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے مسجدالاقصی کی بے حرمتی اور صیہونیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی طریقے سے بسائے گئے انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی میں دراندازی کر کے وہاں کے باب الأسباط کے قریب اپنے تلمودی مناسک انجام دئے۔
مختلف فلسطینی تنظیموں نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصی میں اجتماع کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نسل پرست صیہونی ریاست کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ پر صیہونی آبادکاروں کے دھاوے اور وہاں انکی اشتعال انگیزی پر عالمی رد عمل سامنے آیا ہے۔