Jun ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے مغربی دیوار میں شگاف، صیہونیوں کو فلسطینیوں کا انتباہ

مسجد الاقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے مذموم عزائم اور سازشوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی سے مربوط مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئیے اور اس مقدس مکان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے ایک لمحے کیلئے بھی غفلت درست نہیں۔

شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ملت فلسطین اس مسجد کا ایک حصہ الگ کئے جانے اور اس پر غاصبوں کے قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ 

مسجد الاقصی کے خطیب نے اس سے قبل بھی خبردار کیا تھا کہ بیت المقدس شہر اور مسجد الاقصی ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نہایت خاموشی سے شہر بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے واضح کیا کہ اس طرح کے حملوں سے صیہونیوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مسجد الاقصی اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو دہشتگردانہ اور وحشیانہ اقدامات سے تعبیر کیا جو بین الاقوامی اور انساندوستانہ ضابطوں کے منافی ہے۔ 

دوسری جانب استقامتی محاذ خاص طور سے حماس نے مسجد الاقصی کے باب المغاربه  اور اسلامی میوزیم  کی مغربی دیوار کے قریب شگاف پڑ جانے کی وجہ کو مسجد الاقصی کے نیچے ہونے والی کھدائی قرار دیا اور ساتھ ہی مسجد الاقصی کو لاحق ہر قسم کے خطرات کی بابت صیہونی حکومت کو خبردار کیا۔

ٹیگس