Nov ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۵
مصر سے ملنے والی خبروں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اس ملک کے حکام اپنے مخالفین کے خلاف تشدد آمیز پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور اسی کی بناء پر یونیورسٹیوں سمیت مصر کی کوئی بھی جگہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے حملوں اور مظالم سے محفوظ نہیں رہی ہے۔