سعودی عرب نے مصر اسرائیل گٹھ جوڑ کی مکمل حمایت کی
امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ مذاکرات کی حمایت کی دستاویز جاری کر دیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے سے متعلق ایسی دستاویزات جاری کی ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے قاہرہ تل ابیب گٹھ جوڑ کی مکمل حمایت کی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق دس اگست انیس سو اٹھہتر کو سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے ارسال کیے جانے والے ایک ٹیلیگرام میں اس وقت کے امریکی سفیر جان سی ویسٹ اور سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال درج ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اس وقت کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے امریکی صدر جمی کارٹر کی جانب سے مصری صدر انور سادات اور اسرئیل کے وزیر اعظیم مناخیم بیگن کو کیمپ ڈیوڈ مذاکرات کی دعوت دینے کے معاملے کی بھرپور حمایت کی تھی۔
اس ٹیلیگرام کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے امریکی سفیر کو یقین دلایا تھا کہ کیمپ ڈیوڈ مذکرات کو کامیاب بنانے کے لیے ان سے جو کچھ بھی ہو سکے گا وہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔