غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا کے 5 براعظموں میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم صیہونی حکومت کا دفاع کرنے والے مغربی ممالک میں یہ مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
دنیا بھر میں فلسطینی عوام بالخصوص اہل غزہ کی حمایت میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں مختلف شہروں کے لوگوں نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
پاکستان کے یونیورسٹی طلبا نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکی یونیورسٹیوں میں صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور دھرنوں کی حمایت میں ریلی نکالی اور مظاہرے کئے۔
امریکہ میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 900 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے امریکی اور پورپی یونیورسٹیوں میں جاری فلسطین کی طلبا تحریک کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے
امریکہ کی یونیورسٹیوں میں کئی دنوں سے جاری فلسطین کی حمایت کی تحریک اب فرانس پہنچ گئی ہے۔
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے خلاف تل ابیب میں ہو رہے مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑا-
امریکہ کی ہارورڈ ، ٹیگزاس اور جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹیوں میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
فلسطین کے سیکڑوں حامیوں نے برطانوی پارلمینٹ کے سامنے اجتماع کرکے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی اور اس حکومت کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔