میئر استنبول اکریم امام اوغلو کی گرفتاری پر ترکیہ میں مظاہرے + ویڈیو
Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
میئر استنبول کی گرفتاری کے بعد ترکیہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
سحرنیوز/دنیا: ترک صدر رجب طیب اردوغان کے حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو صدارتی امیدوار بننے سے چند دن قبل گرفتار کر لیا گیا۔ اکرم امام اوغلو پر بدعنوانی اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میئر استنبول کی گرفتاری پر ترکیہ کی سڑکوں، یونی ورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنوں پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔