Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ترکیہ: ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر امام اوغلو کی رہائی کا مطالبہ کیا

ترکیہ میں استنبول شہر کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے امام اوغلو کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد ہزاروں لوگ ریپبلیکن پپیلز پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے امام اوغلو کی گرفتاری پر اعتراض کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔  اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد چار دنوں تک مظاہروں پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود، بدھ کی رات دسیوں ہزار لوگوں نے استنبول بلدیہ کے دفتروں کے سامنے اجتماع کرکے نعرے لگائے کہ "تنہائی سے کامیابی نہیں ملتی، یا سب لوگ ساتھ میں یا کوئی بھی نہیں" امام اوغلو کی گرفتاری کی وجہ سے ان کے حامیوں میں غم و غصہ ہے اور وہ مظاہرے کر رہے ہیں۔ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا سب سے اہم سیاسی حریف سمجھا جاتا ہے۔

دوسری طرف ترکیہ کے طلبہ نے بھی اردوغان کے فیصلوں اور اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کی مخالفت میں مظاہرے کئے جس کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے تشدد سے ان کے مظاہرے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ ترکیہ کے ڈیلی صباح اخبار نے جمعرات کو مظاہروں کی تفصیلات کا ذکر کئے بغیر لکھا ہےکہ ترکیہ کے اہم اپوزیشن لیڈر کو کئی الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹیگس