فلسطینی عوام کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
فلسطینی عوام کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
کل یوم خواتین کے موقع پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطینی حامی خواتین کا مارچ پولیس فورسز کی مداخلت سے پرتشدد ہو گیا۔ مظاہرے میں شامل خواتین فلسطینی پرچم اٹھائےہوئے تھیں اور غزہ اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگا رہی تھیں- سوئیڈن کے عوام نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں اسٹاک ہوم میں مظاہرہ کیا- مظاہرین فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرین نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے ٹرمپ کے منصوبے کی بھی مخالفت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں بھی صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مظاہرہ کرکے، حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مکمل عملدر آمد کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی چینل بارہ نے اعلان کیا کہ پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں- ان خاندانوں نے تل ابیب میں مظاہرہ کرتے ہوئے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔