-
جاری ہے مولا رضا (ع) کی کرم نوازی
May ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۰تہران، آج کل ایران بھر میں مختلف عناوین کے تحت مومنانہ خدمت مہم جاری ہے۔ اسی تناظر میں آستان قدس رضوی کی جانب سے آٹھ ہزار راشن پیکج تیار کر کے انہیں روزہ داروں، مومنین اور مستحقین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ اب تک اس مہم کے تحت لاکھوں افراد تک راشن پیکجز پہونچائے جا چکے ہیں۔
-
جذبہ ایثار و قربانی کی مثال ہے خدمت مومنانہ+ ویڈیو
May ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸پندرہ شعبان کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مہم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ہو سکے-
-
چھوٹے قد کا کیا، کام بڑا ہونا چاہئے! ۔ تصاویر
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۸ایران/ تہران: کچھ کوتہ قد مگر قدآور روح کے مالک افراد حسینیہ سید الشہدا میں اکٹھا ہوئے تاکہ ملکی پیمانے پر جاری ’’مومنانہ‘‘ خدمت مہم میں اپنا بھی اہم اور بڑا کردار ادا کر سکیں۔
-
جاری ہے علی (ع) والوں کی کرم نوازی
May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۸مومنانہ خدمت مہم کے تحت حالیہ چند مہینوں کے دوران ایرانِ اسلامی میں خدمتِ خلق کا جو بازار سجا ہوا ہے، اسکی ہر روز ایک شاندار مثال سامنے آتی ہے۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک طرف اور انسانی جذبے کے تحت ماہ رمضان میں انفاق و اطعام پر تاکید دوسری طرف، یہ سبب بنا ہے کہ بندگان خدا اس خدا پسندانہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اب تک ملک بھر میں دسیوں لاکھ راشن پیکجز عوام کے درمیان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
-
جاری ہے انفاق و اطعام کا مبارک سلسلہ۔ ویڈیو
May ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۱:۴۴ان دنوں ایران اسلامی میں جابجا بندگان خدا کے اطعام و انفاق کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ملک بھر میں اب تک لاکھوں افراد بالخصوص ضرورتمند لوگوں تک راشن پیکجز پہونچائے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
-
جاری ہے چشمۂ خدمت گزاری
May ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ایک طرف کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات تو دوسری طرف ماہ مبارک رمضان میں انفاق و اطعام کی فضیلت، یہ سبب بنے ہیں کہ بندگان خدا ایک دوسرے کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔ ان دنوں ایران میں مومنانہ خدمت سے موسوم ایک مبارک مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بے بضاعت اور مستحق افراد کے لئے انسان دوستانہ امداد کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
-
ایران، خدمت مومنانہ، کوئی بھوکہ نہ رہنے پائے + ویڈیو
May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۳رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے کے کچھ افراد کی زندگی سخت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس توانائی ہے اور وہ مدد کر سکتے ہیں انہیں چاہئے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے وسیع مہم شروع کریں، خاص طور پر اس وقت جب رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے جو ایثار و قربانی اور انفاق و اطعام کا مہینہ ہے۔
-
جذبہ ایثار و قربانی کی مثال ہے خدمت مومنانہ+ ویڈیو
Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰پندرہ شعبان کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مہم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ہو سکے-
-
ایثار و ہمدردی کی مشقیں ۔ ویڈیو+تصاور
Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۷اس وقت پورے ایران اسلامی میں ماہ مبارک رمضان کی آمد اور کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر جا بجا ہمدلی و ہمدردی کی مشقیں جاری ہیں۔ ’’مومنانہ خدمت‘‘ سے موسوم ان مشقوں میں ایرانی عوام کا تو بھرپور تعاون ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔ یہ تصاویر دار الحکومت تہران میں واقع امام خمینی (رہ) عیدگاہ کی ہیں جہاں شہدائے اسلام و وطن کی یاد کے ہمراہ، مستحق افراد کے لئے راشن پیکجز کو تیار کیا جا رہا ہے۔
-
آرمی ڈے کے موقع پر فوجی جوانوں کی ’’خدمت پریڈ‘‘
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۱اس سال اسلامی جمہوریہ ایران میں آرمی ڈے پر روایتی فوجی پریڈ کے بجائے مسلح افواج کے دستوں نے، مدافعان وطن، یاوران سلامت کے زیر عنوان، خدمت پریڈ انجام دی جس میں، انسداد کورونا مہم میں مسلح افواج کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی انوع و اقسام کی خدمات کی جھلک پیش کی گئی۔ سترہ اپریل کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے فوج کا قومی دن قرار دیا تھا۔