لاریجانی: پاکستان، ایرانی عوام کے لیے بہت عزیز اور قابل احترام ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ایک پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ایرانی عوام کے لیے بہت عزیز اور قابل احترام ہے۔ ہم مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔
سحرنیوز/ایران پاکستان کے ہم ٹی وی کی معروف اینکر عاصمہ شیرازی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر لاریجانی نے تاکید کی کہ ایران نے کبھی بھی حقیقی مذاکرات کو مسترد نہیں کیا۔ حالیہ برسوں میں متعدد بار مختلف شکلوں میں مذاکرات ہوئے ہیں لیکن مخالف فریق ایسے مذاکرات چاہتے ہیں جس کے نتائج کا وہ تعین کر چکے ہیں، ایسے مزاکرات مضحکہ خیز ہیں اور صرف نام کے مذاکرات ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے پاکستانی فوج کے کمانڈر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل ایران اور پاکستان کے تعلقات کو اسٹریٹیجک شراکت داری کی سطح پر لے جانے کے مشتاق ہیں لہذا یہ مزاکرات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں ہے کہ ہم پاکستانی عوام کے حوالے سے اپنا فرض ادا کریں۔