Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان : خیبر پختون خوا میں گیس پائپ لائن پر حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں دہشتگردوں نے گیس پائپ لائن میں دھماکا کرکے گیس کی سپلائی کو معطل کردیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور میں حسن خیل کے علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جسے سیکوریٹی فورسز نے دہشتگردی قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

دھماکے سے چوبیس انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے باعث کے پی کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔
صوبہ خیبر پختون خوا کےتین اضلاع میں اب بھی گیس کی فراہمی معطل ہے-

 

ٹیگس