Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے فرانسیسی ہم منصب نے پیرس میں ملاقات کی اور ایران کے جوہری مسئلے سمیت عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

 سحرنیوز/ایران اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی مسائل پر ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے امن و انصاف کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال، یوکرین تنازعے، عالمی امن و سلامتی کے ماحول اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں یورپی ٹرائیکا کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ صورت حال کے لیے ان ملکوں کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا، اور خاص طور پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے آرٹیکل چار کے مطابق بین الاقوامی قوانین پر مبنی ایک ذمہ دارانہ، آزادانہ رویہ اختیار کرنے پر زور دیا

 

ٹیگس