12 روزہ جنگ میں دشمن کے 20 سالہ منصوبہ ناکام ہو گيا
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ٹی وی پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ بارہ روز جنگ میں ایرانی قوم نے امریکہ کو بھی شکست دی اور صیہونیوں کو بھی اور اس میں کوئی شک نہیں ۔
سحرنیوز/ایران قائد انقلاب اسلامی نے کہا کہ وہ لوگ آئے ، مار کھائي اور خالی واپس چلے گئے ۔ یہ حقیقی معنی میں شکست ہے، جی ہاں انہوں نے خباثت کی لیکن خالی ہاتھ واپس گئے یعنی ان کا کوئی مقصد پورا نہيں ہوا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کسی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لئے 20 برسوں تک منصوبہ بندی اور تیاری کی تھی ۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے ۔ انہوں نے 20 برسوں تک ایران میں جنگ اور لوگوں کو بھڑکانے کی تیاری کی تھی تاکہ اس طرح سے عوام ان کے ساتھ ہو جائيں اور نظام اسلامی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، یہ سب منصوبہ تھا۔
رہبر انقلاب نے کہا کہ دشمن کا منصوبہ ناکام ہو گيا بلکہ حالات برعکس ہوئے اور اس دوران نظام سے شکایت رکھنے والے بھی نظام کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور پورے ملک میں ایک عام اتحاد پیدا ہو گیا جس کی قدر اور حفاظت کی جانی چاہیے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یقینا اس جنگ کے دوران ہمیں نقصان ہوا ہے، ہمارے پیاروں کی جان گئی ہے ، لیکن یہ جنگ کی حقیقت ہے اور قرآن مجید میں بھی کہا گیا ہے " تو وہ قتل کرتے اور قتل ہوتے ہيں" لیکن اسلامی جمہوریہ نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ طاقت و عزم کا مرکز ہے ، فیصلہ کر سکتا ہے، ڈٹ کر کھڑا ہو سکتا ہے ، ادھر ادھر کے ہنگاموں سے خوفزدہ نہيں ہوتا ۔ دشمن کو جو مادی نقصانات پہنچے ہيں وہ ہمارے ملک کو پہنچنے والے مادی نقصانات سے بہت زيادہ تھے ۔