جاری ہے چشمۂ خدمت گزاری
May ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
ایک طرف کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات تو دوسری طرف ماہ مبارک رمضان میں انفاق و اطعام کی فضیلت، یہ سبب بنے ہیں کہ بندگان خدا ایک دوسرے کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں۔ ان دنوں ایران میں مومنانہ خدمت سے موسوم ایک مبارک مہم کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت بے بضاعت اور مستحق افراد کے لئے انسان دوستانہ امداد کا بندوبست کیا جاتا ہے۔