سحر نیوزرپورٹ
امریکی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن ایلہان عمر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں صدیوں سے نسلی مظالم جاری ہے۔
امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مسلسل احتجاج سو دن زیادہ وقت سے جاری ہیں اور سیکڑوں افراد ریلیاں نکال رہے ہیں اور مارچ کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست میسی سیپی کے شہر لوئیزویل کے عوام کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں انھوں نے امریکی پولیس کے تشدد کے خلاف بطور احتجاج اجتماع کیا۔
امریکہ میں گزشتہ تین ماہ سے نسل پرستی، پولیس کے بہیمانہ تشدد اور عدم مساوات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اب تک مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں نسلی امتیاز اور سیاہ فاموں کے قتل عام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واشنگٹن میں پولیس کی فائرنگ میں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے دارالحکومت اور متعدد دوسرے شہروں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔