امریکہ میں پر امن مظاہرین کی سرکوبی و گرفتاری کا سلسلہ جاری
Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
امریکہ میں گزشتہ تین ماہ سے نسل پرستی، پولیس کے بہیمانہ تشدد اور عدم مساوات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اب تک مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
نہ تو مظاہرین چین سے بیٹھنے پر تیار ہیں، نہ امریکی پولیس اپنے تشدد اور نسل پرستانہ رویے سے باز آ رہی ہے اور نہ ہی دولت و طاقت کے نشے میں چور امریکی صدر ٹرمپ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مظاہرین کی توہین کرنے اور انہیں بلوائی، بدمعاش اور دہشتگرد قرار دینے سے پرہیز کرنے پر آمادہ ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ حالات روز بروز مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔