Jul ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۲۵
ایران میں ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کے ورکرز کے ذریعے کرونا ویکسینیشن پروگرام کا ہفتہ 24 جولائی 2021 سے آغاز ہوگیا ہے اور ملک میں ویکسینیشن مہم میں مدد کے لئے یہ عملہ وزارت صحت کی ضرورت کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ 17 مستقل اور موبائل مراکز 421 میڈیکل ورکرز کے ساتھ ملک میں کوووڈ 19 کی ویکسینشن کے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ مراکز صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہفتہ کے تمام دنوں میں شہریوں کو ویکسینیشن کی خدمات فراہم کریں گے۔